انسانی سمگلنگ ایک بین الاقوامی مسئلہ ہے، اس کے خاتمے کے لئے مشترکہ کاوشیں ناگزیر ہیں:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
پاکستان کی سلامتی، ترکیہ کی سلامتی سے الگ نہیں ہم تمام شعبوں میں تعلقات کو آگے بڑھانے کے خواہاں ہیں:ترک وزیرداخلہ
اسلام آباد (آن لائن) ترکیہ کے وزیرِ داخلہ علی یرلیکایا نے پاکستان کا دورہ کیا اور وزارتِ داخلہ آمد پر وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔دورے کے دوران دونوں وزرائے داخلہ کے درمیان ون ٹو ون اور وفود کی سطح پر ملاقاتیں ہوئیں جن میں انسداد دہشت گردی، انسداد منشیات، انسانی سمگلنگ، بارڈر سیکیورٹی، سائبر کرائم، کوسٹ گارڈ اور پولیس کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ انسانی سمگلنگ ایک بین الاقوامی مسئلہ ہے، اس کے خاتمے کے لیے مشترکہ کاوشیں ناگزیر ہیں۔’ پاکستان نے انٹرپول کے انتخابات میں ترکیہ کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا، جبکہ انسداد منشیات کے شعبے میں تعاون مزید مضبوط کرنے پر بھی اتفاق ہوا۔ ترکیہ کے وزیرِ داخلہ علی یرلیکایا نے کہا کہ ‘پاکستان کی سلامتی، ترکیہ کی سلامتی سے الگ نہیں ہم تمام شعبوں میں تعلقات کو آگے بڑھانے کے خواہاں ہیں