لاہور ہائیکورٹ کا پرانی گاڑیا یوں کی نیلامی کا فیصلہ

   لاہور(آئی این پی )لاہور ہائیکورٹ نے شہریوں کیلئے پرانی گاڑیوں کی نیلامی کا فیصلہ کیا ہے جس میں 69گاڑیاں اور 4موٹرسائیکلیں شامل ہوں گی۔  نیلامی 18جنوری کو صبح 10بجے لاہور ہائیکورٹ میں ہوگی،خواہشمند خریداروں کو گاڑیوں کا معائنہ کرنے کی سہولت دی جائے گی جس کے لیے وہ صبح 8:30 سے شام 4بجے تک گاڑیوں کا معائنہ کر سکیں گے۔ نیلامی میں 2012سے 2016ماڈل تک کی گاڑیاں رکھی جائیں گی، جن میں ٹویوٹا کرولا، سوزوکی مہران اور سوزوکی بولان جیسے ماڈلز شامل ہیں۔