ویب ڈیسک:پاکستان نے دنیا کے سب سے بڑے انسانی پرچم کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر لیا ہے۔
لاہور کے آرمی پبلک اسکول (اے پی ایس) کے طلبہ نے اس ریکارڈ کو حاصل کیا۔ لاہور گیریژن ایجوکیشن سسٹم کے 10 ہزار سے زائد طلبہ نے اس عالمی ریکارڈ میں حصہ لیا اور سب سے بڑا انسانی پرچم بنایا۔اس سے پہلے، بھارت نے 7 ہزار 368 طلبہ کے ذریعے انسانی پرچم بنا کر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں اپنا نام درج کروایا تھا، لیکن پاکستان کے طلبہ نے اب اس ریکارڈ کو اپنے نام کر لیا ہے، جس سے ملک کی فخر کی ایک اور مثال قائم ہوئی۔