سکول پرنسپل کی10طالبات کے ساتھ انتہائی شرمناک حرکت

نئی دہلی (آئی این پی )بھارت کی ریاست جھاڑکھنڈ کے ضلع دھنباد میں قائم نجی سکول کو اِس وقت تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جہاں کے پرنسپل دوران تقریب جشن منانے پر ناراض ہو گئے جس کا غصہ انہوں نے 10 طالبات پر نکال دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق سکول پرنسپل کی جانب سے سکول کی طالبات کے ساتھ شرمناک حرکت کی گئی جس میں انہوں نے مبینہ طور پررپورٹ میں بتایا گیا کہ پرنسپل نے مبینہ طور پر دسویں جماعت کی طالبات کو نیم برہنہ حالت میں سکول چھوڑنے پر مجبور کیا۔یہ واقعہ پین ڈے کی تقریب کے دوران پیش آیا، جو طلبا کے امتحان کا آخری دن تھا۔واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردی گئی۔