انتخابی نتائج کالعدم قرار دینے کی درخواستوں کے قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب

لاہور (خصوصی رپورٹ)الیکشن ٹربیونل لاہور میں این اے 64 اور پی پی 32 گجرات کے نتائج کالعدم قرار دینے کی درخواستوں پر سماعت ہوئی ،ٹربیونل نے درخواستوں کے قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب کر لئے۔الیکشن ٹربیونل کے جج محمود مقبول باجوہ نے سماعت کی۔چودھری پرویز الٰہی اور قیصرہ الٰہی نے درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔