پاک بھارت ٹاکرا: پنجاب کی جیلوں میںمیچ دکھانے کے خصوصی انتظامات کیے گئے

 لاہور(آئی این پی )پنجاب بھر کی جیلوں میں قیدیوں کو پاک بھارت کرکٹ میچ دکھانے کیلئے خصوصی انتظامات کیے گئے ۔محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق صوبے کی تمام 44 جیلوں میں کرکٹ میچ کی لائیو نشریات کیلئے خصوصی انتظامات کیے گئے تاکہ قیدی کرکٹ میچ سے محظوظ ہو سکیں۔ بچوں کی جیلوں میں بھی یہ انتظامات کیے گئے ۔سیکرٹری داخلہ پنجاب نورالامین مینگل نے آئی جی جیل خانہ جات کو خصوصی انتظامات کی ہدایت کی تھی ۔