ڈونلڈ ٹرمپ جوبائیڈن کی غلطیوں سے سبق سیکھیں:عہدیدار کا ری پبلکن امیدوارکی کامیابی پرردعمل
غزہ (آئی ا ین پی) امریکی انتخابات میں ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی پر حماس کے عہدیدار نے ردعمل دیا ہے۔حماس کے عہدیدار نے کہا ہے کہ امریکی انتخابات میں ڈیموکریٹس کی شکست غزہ پر ان کے مجرمانہ موقف کی قیمت ہے۔حماس کے عہدیدار نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ جوبائیڈن کی غلطیوں سے سبق سیکھیں۔دوسری جانب صدارتی انتخابات میں کامیابی پر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی تقریر میں نئی جنگیں شروع کرنے کے بجائے جاری جنگیں ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔