سکھوں کو بیرون ملک نشانہ بنانے کیلئے را اور مجرمانہ نیٹ ورکس کا استعمال

 واشنگٹن، نئی دہلی (آئی این پی )مودی حکومت کی عالمی سطح پر دہشت گردی کی کارروائی بے نقاب ہو گئی۔امریکی عدالت کی حالیہ دستاویزات میں بھارتی خفیہ ایجنسی راکی خالصتان رہنمائوں کے خلاف خفیہ سازش   کا پول کھل گیا۔ امریکی عدالت کی دستاویزات کے مطابق بھارتی تاجر نکھل گپتا نے تسلیم کیا کہ اسے ایک اعلی بھارتی افسر نے قتل کی سازش کے لیے بھرتی کیا۔عدالتی دستاویزات کے مطابق گپتا کو گرپتونت سنگھ پنو کے قتل کا ٹاسک دیا گیا تھا۔ گرپتونت سنگھ پنو امریکی اور کینیڈین شہری اور سکھ فار جسٹس کے سربراہ ہیں، جو جون 2023 میں کینیڈا میں قتل ہونے والے ہردیپ سنگھ نجر کے قریبی ساتھی تھے۔