مینڈیٹ چور سرکار جمہوریت کیخلاف مجرمانہ اقدام کی بنیادوں پرکھڑی ہے:شیخ وقاص

 مذاکرات کے نام پر ڈھونگ نے انھیں قوم کی نگاہوں میں مزید بے نقاب کیا،سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی
 اسلام آباد (آ ئی این پی )پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ مینڈیٹ چور سرکار جمہوریت کیخلاف مجرمانہ اقدام کی بنیادوں پرکھڑی ہے، مذاکرات کے نام پر ان کے ڈھونگ نے انھیں قوم کی نگاہوں میں مزید بے نقاب کیا ۔اپنے ایک بیان میں شیخ وقاص اکرم نے وزیر دفاع خواجہ آصف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ گروہ ہمیشہ عوام کے ووٹ کی توہین اور مینڈیٹ چوری سے اقتدار میں پہنچا، عوام کے حق حکمرانی پر ڈاکا ڈالنے میں اس ٹولے نے مرکزی کردار ادا کیا، نوازشریف پاکستان میں جمہوریت کیخلاف سازشوں کا مرکزی مہرہ رہا۔شیخ وقاص نے خواجہ آصف کے بارے میں کہا کہ جس دن جمہوریت بحال ہوگی سیالکوٹ کا یہ فارم 47 سے بنا وزیر بھاگے گا، سیالکوٹ کا یہ وزیر کسی کفیل سے اقامے کی بھیک مانگے گا، اس کا احتساب پہلے سیالکوٹ کے عوام اور پھر پوری قوم کرے گی۔ انھوں نے کہا کہ اقتدار کو بچانے کیلئے ان مجرموں کو ملک دا ئوپر لگانا پڑا تو دریغ نہیں کریں گے، بانی پی ٹی آئی پر قوم کا غیرمتزلزل اعتماد ان کی سیاسی موت کا پروانہ ہے۔