درجہ دوم 12کلو کوکنگ آئل کا پیک 85روپے ، گھی پیک 50روپے مہنگا ہوگیا
لاہور(آئی این پی )اوپن مارکیٹ میں گھی مہنگا ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ دو ہفتوں میں تیسری مرتبہ گھی اور کوکنگ آئل مزید مہنگا ہوگیا۔درجہ دوم 12کلو کوکنگ آئل کا پیک 85روپے اور گھی پیک 50روپے مہنگا ہوگیا جبکہ درجہ اول کا 5کلو گھی اور آئل پیک 100روپے تک مہنگا ہوگیا،درجہ دوم 12کلو کوکنگ آئل کا پیک 5835سے 6020روپے کا ہوگیا۔ درجہ دوم آئل ہول سیل 502، پرچون میں 510سے 515روپے فی کلو ملے گا۔ درجہ دوم 12 کلو گھی پیک 5850سے 5906روپے کا ہوگیا۔ جبکہ درجہ اول 5کلو گھی پیک 100روپے بڑھ کر 2675سے 2775روپے کا ہوگیا ،درجہ اول فی کلو گھی ہول سیل 555 اور پرچون میں 565 روپے تک ملے گا۔