لاہور،ایل پی جی سرکاری قیمت سے 100روپے کلو مہنگی فروخت

دکانداروں کے بجائے ایل پی جی بنانے والی کمپنی پر ایکشن لیا جائے،عرفان کھوکھر
لاہور(خصوصی رپورٹ)اوگراکی جانب سے مقررکی گئی سرکاری قیمت پر ایل پی جی کی فروخت ناممکن ہوگئی اور عوام کی جیب پر یومیہ 50 کروڑ روپے کا ڈاکہ ماراجانے لگا۔ایل پی جی سرکاری قیمت سے 100 روپے کلو مہنگی فروخت کی جارہی ہے۔اس حوالے سے ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ ایل پی جی کی سرکاری قیمت 258 روپے 65 پیسے کلو مقررہے لیکن 360 سے 370 روپے کلو فروخت ہورہی ہے۔عرفان کھوکھر کاکہناہے کہ ماہ ستمبر کے لئے ایل پی جی کی سرکاری قیمت 258 روپے 65 پیسے فی کلو مقررہے لیکن عوام کو فی کلو ایل پی جی 360 روپے سے 370 روپے فی کلو میں فروخت ہورہی ہے،عوام کو 100 روپے سے زائد مہنگی ایل پی جی کی فروخت پر ایکشن نہیں ہورہا ۔عرفان کھوکھرکاکہناہے کہ پاکستان میں ایل پی جی کی یومیہ کھپت 7 ہزار میٹرک ٹن تک جاپہنچی ہے ،ایل پی جی دکانداروں کو کمپنی ایل پی جی سرکاری قیمت سے مہنگی فروخت کررہی ہے ،ایل پی جی مافیا ماہانہ پاکستانی عوام کی جیب پر 21 ارب روپے کا ڈاکہ مار رہی ہے،ایل پی جی بنانے والی مقامی کمپنیوں کو قومی تحویل میں لے لیا جائے،درآمدی اور مقامی گیس کو مکس کرکے سپلائی ہونے سے قیمت گر جائے گی۔ عرفان کھوکھر کاکہناہے کہ عوام کو سستی ایل پی جی اسی فیصلے سے مل سکے گی ،دکانداروں کے بجائے ایل پی جی بنانے والی کمپنی پر ایکشن لیا جائے۔