امید کرتے ہیں نئی ٹرمپ انتظامیہ عالمی تنازعات ختم کرنے میں کردار ادا کرے گی:ٹویٹ
اسلام آباد (آئی این پی )ء چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارتی انتخاب میں تاریخی کامیابی پر مبارکباد دی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں ڈونلڈٹرمپ کوصدارتی انتخاب میں تاریخی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا امید ہے امریکہ کی نئی انتظامیہ امن کو ترجیح دے گی اور امید کرتے ہیں نئی ٹرمپ انتظامیہ عالمی تنازعات ختم کرنے میں کردار ادا کرے گی۔