امارات میں پاکستانی ہائیکنگ گائیڈ کی بہادری، ہیٹ اسٹروک میں مبتلا خاتون کو کندھے پر اٹھا کر زندہ بچانے کی کہانی

امارات میں پاکستانی ہائیکنگ گائیڈ کی بہادری، ہیٹ اسٹروک میں مبتلا خاتون کو کندھے پر اٹھا کر زندہ بچانے کی کہانی

پاکستانی ہائیکنگ گائیڈ فیصل شلمانی نے متحدہ عرب امارات کے علاقے راس العشر میں ایک ہنگامی صورتِ حال میں اپنی بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا ہے۔

25 اپریل کو وہ 16 ہائیکرز کے ساتھ ہائکنگ کر رہے تھے جب انہیں ایک خاتون کے ہیٹ اسٹروک میں مبتلا ہونے کی اطلاع ملی۔ خاتون کی حالت تیزی سے بگڑ رہی تھی اور فوری ریسکیو کی ضرورت تھی۔ فیصل شلمانی، جن کا ہائیکنگ میں 15 سال سے زیادہ کا تجربہ ہے، نے فوری طور پر اپنی ٹیم کو ہدایات دیں اور جائے وقوعہ پر پہنچے۔ وہاں پہنچ کر انہوں نے ہنگامی طبی امداد فراہم کی، جسم کے درجہ حرارت کو کم کرنے کے لیے گیلا کپڑا استعمال کیا اور ہوا سے مدد لی۔ چونکہ علاقے میں فوری طور پر فضائی یا زمینی مدد مشکل تھی، اس لیے انہوں نے خود ہی خاتون کو اپنی پیٹھ پر اٹھایا اور دشوار پہاڑی راستہ تین گھنٹوں میں طے کیا، تاکہ خاتون کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جا سکے۔ان کے اس اقدام کو سوشل میڈیا پر خوب سراہا جا رہا ہے اور لوگ ان کی بہادری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کر رہے ہیں۔ یہ واقعہ ثابت کرتا ہے کہ مشکل حالات میں بھی ہمت اور تجربہ کسی بھی مشکل کو آسان بنا سکتا ہے۔