راولپنڈی میں گھر میں چوری کی واردات کا انکشاف، ملزم پڑوسی ہی نکلا

راولپنڈی میں گھر میں چوری کی واردات کا انکشاف، ملزم پڑوسی ہی نکلا

صادق آباد پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایک گھر میں چوری اور نقب زنی کی واردات کرنے والے پڑوسی کو گرفتار کر لیا ہے۔

ملزم نے گھر والوں کے غیر موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے تالے توڑ کر واردات انجام دی تھی۔پولیس نے کارروائی کے دوران 50 لاکھ سے زائد مالیت کا 10 تولہ سونا، 60 ہزار سے زائد مالیت کی 15 تولہ چاندی، موبائل فون اور 17 ہزار روپے نقد برآمد کیے ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق، ملزم کی نشاندہی ٹیکنیکل اور ہیومن انٹیلیجنس ذرائع کی مدد سے کی گئی۔ ایس پی راول سعد ارشد کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے عدالت میں پیش کیا جائے گا، اور قانونی کارروائی مکمل کی جائے گی۔