جرمنی کا لبنان پر اسرائیلی حملے کی مشروط حمایت کا اعلان

برلان (آئی این پی )اسرائیلی وزیر خارجہ کے دورہ برلن کے دوران ان کے جرمن ہم منصب نے لبنان پر اسرائیل کے عسکری حملے کی مشروط حمایت کا اعلان کیا ہے، تاہم انھوں نے غزہ اور مغربی کنارے کی صورتحال پر تنقید بھی کی۔بی بی  سی رپو رٹ کے مطابق جوہان فادیپول نے اسرائیلی وزیر خارجہ گیدیون سآر سے ملاقات کے بعد اسرائیل کے لیے جرمنی کی مضبوط حمایت پر زور دیا، لیکن ساتھ ہی یہ واضح کیا کہ قریبی اتحاد کا مطلب مشکل معاملات سے گریز نہیں ہوتا۔لبنان میں جنگ بندی کے نافذ ہونے کے باوجود اسرائیلی افواج نے حملے جاری رکھے، لبنان کی سرحد سے 10 کلومیٹر اندر جا کر ایک بفر زون قائم کیا اور لبنانی شہریوں اور ذرائع ابلاغ کو وہاں داخل ہونے سے روک دیا۔سآر نے فوجی کارروائیوں کے تسلسل کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کو حزب اللہ اور دیگر مسلح گروہوں کو ختم کرنے کی ضرورت ہے جو اس علاقے میں سرگرم ہیں اور اسرائیل پر حملے کرتے ہیں۔