رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے لوگ پہلے ثبوت دکھانے اور سزا دینے کا مطالبہ کرتے تھے

رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے لوگ پہلے ثبوت دکھانے اور سزا دینے کا مطالبہ کرتے تھے

ویب ڈیسک: وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے حالیہ سیاسی حالات اور پی ٹی آئی کے مؤقف پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سابقہ حکومت کے دوران پی ٹی آئی والوں کا مطالبہ تھا کہ ثبوت فراہم کریں تاکہ سزا دی جائے، مگر اب جب سزائیں سنائی جا رہی ہیں تو وہ اسے سزا کا نام دے رہے ہیں۔

رانا ثنااللہ نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 9 مئی کو دفاعی اداروں کی تنصیبات پر حملہ ایک حقیقت ہے، اور پی ٹی آئی کے لوگ خود کہہ رہے تھے کہ ثبوت پیش کریں تاکہ کارروائی کی جائے۔انہوں نے کہا کہ اب جب سزائیں سنائی جا رہی ہیں، تو یہ کہا جا رہا ہے کہ سزا دی جا رہی ہے۔ لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ ان کے خلاف جھوٹے کیسز بنائے گئے تھے، جن میں موت کی سزا تک کی دھمکیاں دی گئی تھیں، مگر اس کے باوجود وہ مذاکرات کے لیے تیار تھے اور ہمیشہ بات چیت کا راستہ اپنایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی والے اس میں تیار نہیں ہیں۔اس کے علاوہ، رانا ثنااللہ نے پی ٹی آئی اراکین کی نااہلی اور ضمنی انتخابات کے حوالے سے بھی بات کی اور کہا کہ پارلیمانی بورڈ کا اختیار ہے کہ ٹکٹ کس کو دیا جائے، اور سب سے پہلے ٹکٹ دینے کا حق کارکنان کا ہے، مگر بعض حالات میں دیگر افراد کو بھی ٹکٹ دیا جا سکتا ہے۔