نہرکی ہر مہینے 2 بار صفائی کی تیاری

،کمشنر نے سیلاب فرضی مشقوں کی تفصیلات طلب کرلیں،اضلاع کو دریا ئوں کے گرد تجاوزات کی میپنگ کرنے کی ہدایت 
لاہور (کرائم رپورٹر)کمشنر زید بن مقصود کی زیر صدارت پری مون سون جائزہ و انتظامات کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ لاہور کینال میں کچرے اور کوڑے کی صفائی کیلئے ہر مہینے میں دو آپریشنز کئے جائیں گے۔انہوں نے اضلاع سے سیلابی صورتحال میں لوگوں کے انخلا پلان پر بریفنگ لی،کمشنر نے سیلاب فرضی مشقوں کی تفصیلات طلب کرلیں۔ انہوں نے اضلاع کو دریا ئوں کے گرد تجاوزات کی میپنگ کرنے کی ہدایت بھی کی۔