تعلیمی اداروں میں صفائی کی تیاری

ڈی سیز گندگی کے پرانے ڈھیر ایک دفعہ لازمی صاف کئے جائیں:وزیر بلدیات، چیف سیکرٹری 
لاہور (خصوصی رپورٹ)وزیر بلدیات ذیشان رفیق اور چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے لاہور سمیت 8 ڈویڑنوں میں صفائی خدمات کی آ ئوٹ سورسنگ کے ماڈل کی م ئوثر نگرانی کیلئے متعلقہ کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔ یہ ہدایات سول سیکرٹریٹ میں ہونے والے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کے ویڈیو لنک اجلاس کے دوران جاری کی گئیں۔وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت پہلی بار شہروں اور دیہات میں صفائی کی یکساں خدمات ماہ رواں (نومبر) میں آپریشنل ہو جائیں گی۔وزیر بلدیات نے ہدایت کی کہ ڈپٹی کمشنرز سکولوں اور کالجوں میں صفائی کی آگاہی مہم چلانے کے اقدامات کریں۔ ہر خطبہ جمعہ میں صفائی پر 5 منٹ کے واعظ کا بھی اہتمام کیا جائے۔ ذیشان رفیق نے کہا کہ آ ئوٹ سورسنگ پروگرام سے 7 کروڑ 34 لاکھ افراد کو صفائی کی معیاری خدمات میسر ہوں گی۔چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان نے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ آ ئوٹ سورسنگ پروگرام کے باقاعدہ آغاز سے قبل ہر جگہ زیرو ویسٹ کا ہدف حاصل کیا جائے۔ گندگی کے پرانے ڈھیر ایک دفعہ لازمی صاف کئے جائیں۔