عرب حکمرانوں کے ترلے مجھے پاکستان سے بچائو مودی

 پاکستان کے منہ توڑ جواب پر بھارت بوکھلا گیا، عرب دنیا سے کشیدگی کم کرانے کیلئے بھاگ دوڑ شروع کردی
نئی دہلی ( مانیٹرنگ ڈیسک )بھارت بزدلانہ حملے اور پاکستان کی جانب سے منہ توڑ جواب کے بعد بوکھلا گیا، عرب دنیا سے کشیدگی کم کرانے کیلئے بھاگ دوڑ شروع کردی۔سفارتی ذرائع کے مطابق بھارتی حکام نے عرب دنیا کے حکمرانوں سے رابطہ کیا ہے اور درخواست کی ہے کہ عرب حکمران خصوصاً اماراتی حکام کشیدگی کم کرائیں اور مجھے پاکستان سے بچائیں ۔سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت نے عرب دنیا سے پاکستان پر اثر و رسوخ استعمال کرنے کی درخواست کی ہے۔ متحدہ عرب امارات کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔ماراتی وزیر خارجہ شیخ عبداللہ کا کہنا ہے کہ بھارت اور پاکستان کشیدگی سے گریز کریں،کشیدگی سے علاقائی و عالماماراتی وزیر خارجہ نے کہاکہ بات چیت اور افہام و تفہیم پر زور دینا ضروری ہے۔بزدل بھارت نے پاکستان پر بلااشتعال جارحیت کرکے معصوم لوگوں کو ٹارگٹ کیا ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بھارت نے پاکستان پر بلااشتعال جارحیت کی، پاکستان میں 6 مقامات پر مختلف ہتھیاروں سے بھارت کی جانب سے 24 حملے ہوئے۔ بھارت کے بزدلانہ حملوں میں 8 پاکستانی شہید،35 زخمی ہوئے جبکہ 2 افراد لاپتہ ہیں۔بھارت کی جانب سے بزدلانہ حملے کے بعد پاکستان نے بھرپور جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں 5 بھارتی طیاروں کو مار گرایا جب کہ پاکستانی حملے میں بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹر بھی تباہ کیا گیا۔