بانی پی آئی ڈیل کیلئے ترلے کر رہے ہیں:خواجہ آصف

 لندن(آئی این پی ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاہے  شہباز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر چل پڑا ہے، 4ارب سے زائد ڈالر کی ترسیلات ریکارڈ ہے،رقم نہ بھیجنے کی شیخیاں مارنے والوں کو اوقات پتہ چل گئی، بانی پی ٹی آئی کو اپنے جرائم کی سزا بھگتنا پڑے گی،پی ٹی آئی  میں جتنے لوگ ہیں اتنی ہی پارٹیاں بن چکی ہیں۔ان خیالات کا اظہار  خواجہ آصف نے لندن میں مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات  کے بعد     میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انکا کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیز کنونشن دنیا کے مختلف ممالک میں ہونا چاہیے، مارچ میں 4ارب سے زائد ڈالر کی ترسیلات ریکارڈ ہے،  پیسے نہ بھیجنے کی شیخیاں مارنے والوں کو اپنی اوقات پتا چل گئی۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر چل پڑا ہے،  ہم پر بھی مشکل وقت آیا تھا، لیکن ہم پاکستان سے بھاگے نہیں تھے۔خواجہ آصف کاکہنا تھا کہ بیرون ملک آباد پاکستانی اپنے وطن سے بے پناہ محبت کرتے ہیں۔ وزیر دفاع نے کہا کہ بانی ڈیل کیلئے ترلے کر رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی معافی مانگے بھی تو اقتداراس کے حوالے نہیں ہوگا، اس نے ریاست کے خلاف جرائم کیے، بانی کو اپنے جرائم کی سزا بھگتنا پڑے گی۔ تحریک انصاف میں جتنے لوگ ہیں اتنی پارٹیاں بن چکی ہیں، بانی پی ٹی آئی کو اپنی حمایت میں بندے ڈھونڈنے پڑیں گے۔وزیردفاع کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی پوری قوم سے معافی مانگیں،جس طرح انہوں نے ہماری تصویریں چلائیں، آج ان کی چل رہی ہیں،انہوں نے لوگوں کی جیبوں میں ہاتھ ڈالے ہوئے تھے۔