ملکی اور غیر ملکی میڈیا کا بھارتی جارحیت سے متاثرہ علاقوں کا معائنہ

ملکی اور غیر ملکی میڈیا کا بھارتی جارحیت سے متاثرہ علاقوں کا معائنہ

وزارت اطلاعات نے ملکی اور غیر ملکی میڈیا کو بھارت کی جارحیت سے متاثرہ علاقوں جیسے مظفرآباد، کوٹلی، مریدکے اور احمد پور شرقیہ کا دورہ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، عالمی میڈیا کو ان مقامات پر لے جایا جا رہا ہے جہاں بھارت نے رات کے اندھیرے میں حملہ کرکے معصوم پاکستانیوں کو نشانہ بنایا۔ وزارت اطلاعات کا مقصد بھارتی جارحیت کو بین الاقوامی سطح پر بے نقاب کرنا ہے۔30 سے زائد غیر ملکی اور 50 سے زائد ملکی میڈیا ارکان کو ان متاثرہ علاقوں کا دورہ کرایا جا رہا ہے تاکہ بھارتی کارروائیوں کا بھرپور انداز میں پردہ چاک کیا جا سکے۔