مکہ مکرمہ میں حج قوانین کی خلاف ورزی پر 42غیرملکی گرفتار

    مکہ مکرمہ (آئی این پی )سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ میں غیرقانونی طور پر مقیم 42غیرملکی افراد کو سعودی پولیس نے گرفتار کرلیا۔عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی حج سکیورٹی فورسز کی جانب سے مکہ مکرمہ کے علاقے ہجرہ میں غیرقانونی طور پر مقیم 42غیرملکی افراد کو گرفتار کر لیا، جو مختلف اقسام کی وزٹ ویزا پر مکہ مکرمہ میں موجود تھے اور حج کے ضوابط و ہدایات کی کھلی خلاف ورزی میں ملوث تھے۔رپورٹ کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بتایا کہ ان افراد کو گرفتار کرنے کے بعد ان کے خلاف باقاعدہ قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔