ریاض (آئی این پی )سعودی عرب میں مکہ مکرمہ پولیس نے فرضی حج ادارے کے لیے سوشل میڈیا پر اشتہاری مہم چلانے پر 4 غیر ملکیوں کو حراست میں لے لیا۔ سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مکہ مکرمہ میں سکیورٹی گشتی فورس نے سرحدی حفاظتی نظام کی خلاف ورزی کرنے والے 3 اور ایک یمن شہری کو گرفتار کرلیا ہے۔سکیورٹی فورس کے مطابق یہ تمام لوگ فرضی حج خدمات کے بارے میں سوشل میڈیا پر اشتہاری مہم چلانے میں مصروف تھے، غیرملکیوں کو حج کی خدمات کے گمراہ کن اشتہارات کے ذریعے راغب کرنے کی کوشش کررہے تھے۔