مودی راج میں میڈیا کی آزادی کا گلا گھونٹا جا رہا ہے، صحافیوں کو جیلوں میں ڈالا جا رہا ہے،ذرائع
نئی دہلی (آئی این پی )بھارت میں آزادی صحافت پر قدغن، صحافیوں کو جبر کا سامنا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق مودی سرکار میں صحافیوں پر دبائو اور سنسرشپ میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا، بھارت میں آزادی صحافت خطرے میں ہے، درجنوں صحافی گرفتار غیرقانونی سرگرمیوں کے ایکٹ کے تحت صحافیوں پر دہشت گردی کے الزامات لگائے جا رہے ہیں ۔رپورٹ کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ مودی دور حکومت میں 36صحافی قید، 15پر دہشتگردی کے مقدمات درج ہوئے جبکہ آزادی صحافت میں بھارت دنیا میں 151ویں نمبر پر پہنچ گیا۔ صحافی ہارلین کپور اور ارجن مینن کو خاموش کرانے کیلئے دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ دہشتگردی کے قوانین کا استعمال اختلاف رائے دبانے کے لیے مودی راج میں میڈیا کی آزادی کا گلا گھونٹا جا رہا ہے، بھارت میں صحافت کو جرم بنا دیا گیا ہے، اختلاف رائے رکھنے والے صحافیوں کو جیلوں میں ڈالا جا رہا ہے، بھارت میں سنسرشپ کی لہر سے میڈیا آزاد نہیں رہا۔