لاہور (آئی این پی )پاکستان ریلویز نے لگژری سیلونز کی بکنگ کیلئے کرایوں کا اعلان کر دیا ہے۔ترجمان ریلوے نے کہا کہ وزیراعظم سیلون میں کراچی تا لاہور کا کرایہ 6لاکھ روپے ہو گا جبکہ اسلام آباد سے لاہور ڈیڑھ لاکھ روپے کرایہ ہو گا۔ دیگر سیلونز میں کراچی تا لاہور 4لاکھ، اسلام آباد سے لاہور ایک لاکھ روپے کرایہ مقرر کیا گیا ہے۔ اب پاکستان ریلوے کے پانچ لگژری سیلونز عوام کو بھی دستیاب ہوں گے۔