پاکستان اور روسی کی دوستی مزید مضبوط ہوگی:آصف زرداری

 پاک بھارت کشیدگی میں روس صورتحال کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے اور کررہا ہے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)صدر مملکت آصف علی زرداری نے دوسری جنگ عظیم میں نازی ازم کے خلاف روسی فتح کی 80 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے روسی صدر، حکومت اور عوام کو دلی مبارکباد پیش کی۔صدر زرداری نے کہا کہ نازی ازم کے خلاف روسی عوام کی فتح عوامی طاقت، امن و خوشحالی کے لیے روس کے پختہ عزم کی مظہر ہے۔ انہوں نے اس موقع پر یاد دلایا کہ دوسری جنگ عظیم کے دوران موجودہ پاکستان کے علاقوں سے بھی بہت سے افراد نے نازی ازم کو شکست دینے میں اہم کردار ادا کیا۔انہوں نے کہا  پاکستان روس کو ایک اہم عالمی طاقت اور علاقائی امن و استحکام میں کلیدی عنصر کے طور پر دیکھتا ہے۔ انہوں نے خطے میں بالخصوص پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں روس کے کردار کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ روس اس صورتحال کو بہتر بنانے میں مثبت کردار ادا کر سکتا ہے اور کر رہا ہے۔ پاکستان اور روس کے درمیان دوستی کے رشتے مزید مضبوط ہوں گے۔