پاکستان کشمیر کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کرتا رہے گا:احسن اقبال

 بھارت کے امن پسند شہریوں اور نوجوانوں سے کہتے ہیں ہم دشمن نہیں، ہمسایہ ہیں ہمیں نفرت نہیں، تعلقات چاہئیں

نارووال(نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال نے نارووال پیس ڈائیلاگ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے  6 سال قبل 6 مئی 2018 کو ایک نوجوان نے سوشل میڈیا سے نفرت کو مد نظر رکھتے ہوئے مجھ پر قاتلانہ حملہ کر کے اپنی طرف سے قتل کرنے کی کوشش کی لیکن اللہ تعالی کا فضل ہے  اس نے مجھے دوبارہ زندگی دی۔ انہوں نے کہا ہم بھارت کے امن پسند شہریوں اور نوجوانوں سے کہتے ہیں ہم دشمن نہیں، ہمسایہ ہیں ہمیں نفرت نہیں، تعلقات چاہئیں لیکن یہ تعلقات عدل، برابری اور احترامِ انسانیت کی بنیاد پر ہی ممکن ہیں کشمیر انسانیت کا سب سے بڑا زخم بھارت کے زیرِ تسلط مقبوضہ جموں و کشمیر میں ظلم کی ایک طویل رات جاری ہے ہزاروں نوجوان جبری گمشدگی کا شکار ہیں خواتین کی بے حرمتی کی گئی مساجد پر تالے لگا دیے گئے سیاسی آوازیں دبا دی گئیں ۔پاکستان، کشمیری عوام کے ساتھ ہر بین الاقوامی فورم پر آواز بلند کرتا رہے گا۔