اوکاڑہ (خصوصی رپورٹ) ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ احمد عثمان جاوید کی ہدایت پر محکمہ سول ڈیفنس کی ٹیمیں ضلع بھر میں پٹرول پمپس کی چیکنگ کیلئے متحرک ہو گئیں۔ سول ڈیفنس آفیسر جاوید اختر کھچی کی زیر نگرانی ٹیموں نے ضلع کی تینوں تحصیلوں میں پٹرول پمپس کا معائنہ کیا۔انتظامیہ کے مطابق ضلع اوکاڑہ میں پٹرولیم مصنوعات کی کسی قسم کی قلت نہیں اور پیٹرول و ڈیزل کی سپلائی چین مکمل طور پر بحال ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پٹرول پمپس کی مانیٹرنگ کا عمل مسلسل جاری ہے۔