پشاور/لاہور(آئی این پی )وزیراعظم فیول ریلیف پیکیج پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے ضلعی انتظامیہ نے رات گئے لاہور شہر کے پیٹرول پمپس کی نگرانی اور چیکنگ شروع کر دی۔ڈپٹی کمشنر لاہور کی ہدایت پر تمام اسسٹنٹ کمشنرز، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز اور پیرا فورس فیلڈ میں متحرک ہیں، جبکہ شہریوں کی سہولت کے لیے پیٹرول پمپس پر پبلک فیسیلی ٹیشن ڈیسک بھی قائمکئے گئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کے مطابق پیٹرول پر 100 روپے سبسڈی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے، کسی قسم کی بے ضابطگی یا تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی