صوبائی وزیر کی جعلی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کا مقدمہ کا عبوری تحریری حکم جاری

لاہور (خصوصی رپورٹ )ضلع کچہری لاہور کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے صوبائی وزیر کی جعلی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کا مقدمہ کا عبوری تحریری حکم جاری کر دیا،عدالت نے مقدمہ کی قانون کے مطابق کارروائی جاری رکھنے کا حکم دے دیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فلک جاوید سمیت دیگر کے خلاف صوبائی وزیر اطلاعات کی جعلی ویڈیو اپ لوڈ کرنے کے کیس میں تحریری حکم جاری کر دیا،عدالت نے مقدمے کی قانون کے مطابق کارروائی جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے قرار دیا کہ سیشن کورٹ نے عظمیٰ بخاری کی اپیل کے حکم میں ٹرائل کورٹ کو مزید کارروائی سے نہیں روکا۔