عمران خان سے ملاقات کیلئے تحریری حکم نامہ جاری کرنے کی استدعا مسترد

اسلام آباد(اے ایف بی)سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران سے ملاقات کرانے کے لیے تحریری حکم نامہ جاری کرنے کی ان کے وکیل کی استدعا مسترد کردی جبکہ سپیشل پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کا پولی گرافکس اور وائس میچنگ ٹیسٹ ہونا باقی ہے، جسمانی ریمانڈ صرف دو ٹیسٹ کے لیے درکار ہے، بانی پی ٹی آئی نے تعاون نہیں کیا اس پر بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ میرے موکل پر 300 سے زائد کیسز ٗ بانی پی ٹی آئی سے ہدایات لینے کیلئے سپریم کورٹ کی خصوصی ہدایات ہوں تو میری ملاقات بانی پی ٹی آئی سے ہو جائے گی جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ   آپ نے جب بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے جانا ہے چلے جائیں، ہم کوئی حکمنامہ جاری نہیں کریں گے، آپ بغیر عدالتی حکمنامے کے ملاقات کریں، ملاقات ہو جائے گی