امریکہ اور اسرائیل کی ایران پر مسلط جنگ، دنیا تین حصوں میں تقسیم

 کینیڈا، آسٹریلیا، جرمنی، برطانیہ، اٹلی اور فرانس  امریکہ کے ساتھ ہیں
لندن (آئی این پی)  امریکا اور اسرائیل کی ایران پر مسلط جنگ نے دنیا کو سیاسی طور پر تین حصوں میں تقسیم کردیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق 28  فروری 2026 کو شروع ہونے والی فوجی کارروائی جسے امریکا نے آپریشن ایپک فیوری اور اسرائیل نے آپریشن رائسنگ لائن کا نام دیا، نے مشرق وسطی میں ایک نیا اور پیچیدہ محاذ کھول دیا ہے۔امریکا اور اسرائیل کا کہنا ہے کہ یہ اقدام ایران کے جوہرپروگرام اور بیلسٹک میزائل صلاحیتوں کو روکنے کے لیے ایک ضروری دفاعی کارروائی ہے۔ امریکا نے اپنے اقدام کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت حقِ دفاع قرار دیا ہے جو کسی ریاست کو مسلح حملے کی صورت میں دفاع کا حق دیتا ہے۔اس صورتحال میں پوری دنیا سفارتی اور سیاسی طور پر تین حصوں میں تقسیم ہو گئی ہے۔ جو ممالک امریکا اور اسرائیل کے ساتھ کھڑے ہیں ان میں کینیڈا، آسٹریلیا، جرمنی، برطانیہ، اٹلی اور فرانس شامل ہیں، جنہوں نے اس اقدام کو علاقائی سلامتی کے لیے ضروری قرار دیا  اور اسرائیلی
 مقف کی تائید کی