امریکہ نے روسی تیل خریدنے کی مشروط اجازت دے دی

 شرط یہ ہے کہ وہ تیل پہلے سے جہازوں پرلدا ہوا ہو اور سمندر میں موجود ہو
واشنگٹن (آئی این پی )امریکہ نے عارضی طور پر دیگر ممالک کو پابندیوں کے تحت آنے والے روسی تیل اور پیٹرولیم مصنوعات خریدنے کی اجازت دے دی ہے تاہم شرط یہ ہے کہ وہ تیل پہلے سے جہازوں پرلدا ہوا ہو اور سمندر میں موجود ہو۔امریکی محکمہ خزانہ کے سیکریٹری سکاٹ بیسنٹ نے کہا کہ یہ ایک عارضی اقدام ہے جس کا مقصد جنگ کے دوران عالمی توانائی منڈیوں میں استحکام کو فروغ دینا ہے۔صدر ٹرمپ کی یہ اجازت 11 اپریل تک برقرار رہے گی۔سکاٹ بیسنٹ نے کہا کہ یہ محدود اور قلیل مدتی اقدام صرف اس تیل پر لاگو ہوتا ہے جو پہلے سے ترسیل کے مراحل میں ہے اور اس سے روسی حکومت کو کوئی نمایاں مالی فائدہ نہیں پہنچے گا۔