امریکہ کی وینزویلا میں عارضی کامیابی تباہی میں بدل سکتی ہے،روسی سینیٹر

 ماضی میں بھی امریکی صدور عراق، افغان اور لیبیا میں کامیابیوں پر خوشیاں مناتے رہے
ماسکو (آئی این پی)روس کے  سینیٹر الیکسی پشکوف نے خبردار کیا ہے کہ وینزویلا میں امریکا کی موجودہ عسکری کامیابی بظاہر فتح نظر آتی ہے، لیکن یہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیلئے   مستقبل میں ایک بڑی تباہی ثابت ہو سکتی ہے۔الیکسی پشکوف کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ کے اقدامات اور بیانات بلاشبہ موثر دکھائی دیتے ہیں، تاہم ان کی حقیقی افادیت ایک الگ سوال ہے، ماضی میں بھی امریکی صدور عراق، افغانستان اور لیبیا میں اپنی کامیابیوں پر خوشیاں مناتے رہے، مگر انجام کار یہ مہمات شکست میں بدل گئیں، جیسا کہ افغانستان میں ہوا، عراق اور لیبیا میں امریکا کئی برسوں تک دھنسا رہا۔روسی سینیٹر کے مطابق وینزویلا پر حملہ اور صدر نکولس مادورو کی گرفتاری کے ذریعے امریکا نے بین الاقوامی قوانین اور تمام عالمی اصولوں کی کھلی خلاف ورزی کی