خیبر پختونخوا میں سکول داخلہ مہم ، 13 لاکھ سے زائد بچوں کے داخلے کا ہدف مقرر

پشاور ( آن لائن ) خیبرپختونخوا میں تعلیمی سال2026–27 کے لیے سکول داخلہ مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ صوبائی وزیر برائے ابتدائی و ثانوی تعلیم ارشد ایوب خان  اور چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا شہاب علی شاہ  نے مہم کا افتتاح کیا۔حکومت نے اس مہم کے تحت 13 لاکھ 28 ہزار 620 بچوں  کو سکولوں میں داخل کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے، جن میں 6 لاکھ 84 ہزار 363 لڑکے  اور 6 لاکھ 44 ہزار 259 لڑکیاں شامل ہیں