اسلام آباد ( آن لائن) سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ریڈ زون میں داخلہ محدود کر دیا گیا ہے، جس کے باعث وکلا کو عدالتوں تک پہنچنے میں مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے اس صورتحال پر ایک اہم اعلامیہ جاری کیا ہے، جس میں عدالتوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وکلا کی غیر حاضری پر منفی احکامات نہ دیے جائیں۔بار ایسوسی ایشن نے سیکیورٹی پابندیوں کے اثرات کو مدنظر رکھتے ہوئے عدالتوں سے نرمی برتنے کی اپیل کی ہے۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی صورتحال کے باعث پیشیوں پر اثر پڑنے کا امکان ہے، اور وکلا کو عدالتوں تک پہنچنے میں مشکلات ہو سکتی ہیں۔اسلام آباد میں عدالتی سرگرمیاں متاثر ہونے کے خدشات کے پیش نظر، بار ایسوسی ایشن نے عدالتوں سے حالات کو سمجھنے اور وکلا کے لیے مزید سہولتیں فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔