اسلام آباد(آئی این پی )غیرملکی وفد کی آمد کے باعث ریڈ زون بند ہونے سے اسلام آباد ہائیکورٹ اور وفاقی آئینی عدالت منگل کو بند رہی ۔ چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر کی منظوری سے رجسٹرڈ محمد یار ولانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ منگل کے روز کازلسٹ منسوخ، افسران و اہلکاروں کو ورک فرام ہوم کی ہدایت جاری کی جاتی ہے، اسلام آباد کی ضلعی عدالتیں کھلی ہوں گی اور معمول کے مطابق کام کریں گی، سائلین، وکلا اور عدالتی عملے کو ہائیکورٹ پہنچنے میں شدید مشکلات ہو سکتی ہیں۔جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صورتحال کے پیش نظر اسلام آباد ہائیکورٹ میں عدالتی کارروائی نہیں ہوگی، افسران و اہلکار متعلقہ اتھارٹی کی پیشگی اجازت کے بغیر سٹیشن نہیں چھوڑیں گے