پی ٹی اے کی جانب سے وی پی این سروس پرووائیڈرز کی رجسٹریشن کا عمل جاری،8ادارے رجسٹر ڈ

اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی جانب سے وی پی این فراہم کرنے والے اداروں کی رجسٹریشن کا عمل تیزی سے جاری ہے، جس کے تحت اب تک 8 سروس فراہم کرنے والے اداروں کو رجسٹر کیا جا چکا ہے، جب کہ 4 اداروں کو آپریشنز شروع کرنے کی باضابطہ اجازت بھی دے دی گئی ہے۔ میڈیارپورٹ کے مطابق پی ٹی اے  کا کہنا ہے کہ اتھارٹی کو اب تک وی پی این سروس فراہم کرنے والے 9 اداروں کی رجسٹریشن کے لیے درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔