اسلام آباد( آن لائن وزیرِ اعظم میاں محمد شہبازشریف نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی رہائش گاہ کا دورہ کیا اور ان کی خیریت دریافت کی۔ وزیرِ اعظم نے وفاقی وزیر داخلہ کی صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی گزشتہ اتوار اسلام آباد میں مظاہرین سے بات چیت کے دوران زخمی ہو گئے تھے۔ ملاقات میں ملک کی داخلی سیکیورٹی اور مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔محسن نقوی نے وزیرِ اعظم کو امن و امان برقرار رکھنے کے لیے کیے گئے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی اور بتایا کہ وہ ذاتی طور پر سیکیورٹی انتظامات کی نگرانی کر رہے ہیں۔ وزیرِ اعظم نے داخلی سلامتی کے لیے کیے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔وزیرِ اعظم نے پولیس سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کو واضح ہدایات جاری کیں تاکہ داخلی سلامتی کو مضبوط بنایا جا سکے۔