لاہور(کرائم رپورٹر) فیملی عدالت میں گھریلو ناچاکی کی شکار خاتون بچوں کے حصول کے لئے گارڈین عدالت پہنچ گئی،عدالت نے وکلا کے دلائل پر بچوں کو طلب کر لیا، درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ میرے شوہر آصف نے دونوں بچے چھین کر مجھے گھر سے نکال دیا، میرا کوئی اپنا نہیں جو پیروی کرے، شوہر مجھے اکیلا دیکھ کر تشدد کرتا ہے، عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ سسرال والے بھی مجھ پر تشدد کرتے ہیں، مجھے میرے بچے دلوائے جائیں، گارڈین عدالت نے وکلا کے دلائل پر بچوں کو طلب کر لیا، گارڈین عدالت کی جانب سے خاتون کیکوثر شوہر آصف کو نوٹس جاری کر دیا گیا۔