شوہر عدیل اور بیٹی کا نام ای سی ایل اور بلیک لسٹ میں شامل کیا جائے:عدالت
اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)پولینڈ کی شہری خاتون نے بیٹی اجازت کے بغیر پاکستان لانے پر مبینہ شوہر کیخلاف اسلام آبادہائیکورٹ میں درخواست دائرکردی۔پولینڈ کی شہری اننا مونیکا نے درخواست میں موقف اپنایا کہ سندھ کا رہائشی عدیل ان کی بیٹی انیتا مریم خان کو جنوری 2022ء میں پاکستان لے آیا تھا،پولینڈ کی ضلعی عدالت نے شوہرعدیل خان کی بیٹی حوالگی کی درخواست مسترد کردی تھی جس پر شوہر میرے ہسپتال داخل ہونے کے دوران پولینڈ کی شہریت رکھنے والی بیٹی کو پاکستان لے آیال کیس پولینڈ کی عدالت میں زیرسماعت ہونے کے دوران شوہر بدنیتی سے بیٹی کو پاکستان لایا۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیکرٹری داخلہ کو آئی بی، ایف آئی اے اور نادرا افسران پر مشتمل جے آئی ٹی تشکیل دینے کا حکم دے دیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ جے آئی ٹی بچی اور اس کے والد کو ٹریس کرنے کیلئے اقدامات کرے، عدیل خان اور بیٹی کا نام ای سی ایل اور بلیک لسٹ میں شامل کیا جائے۔