پولیس کے ہاتھوں لٹنے والا ٹرانسپورٹر، ڈاکوؤں کے بعد سنگین نتائج کی دھمکیاں

پولیس کے ہاتھوں لٹنے والا ٹرانسپورٹر، ڈاکوؤں کے بعد سنگین نتائج کی دھمکیاں

کراچی کے نارتھ کراچی میں ایک ٹرانسپورٹر کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا، اور پھر جب وہ رپورٹ درج کرانے تھانے گیا تو وہاں پولیس اہلکاروں نے بھی اس کے ساتھ ظلم کیا۔

یہ واقعہ 27 فروری 2025 کو پیش آیا، جب 4 مسلح ڈاکوؤں نے ٹرانسپورٹر دانش کو گھر کی دہلیز پر لوٹ لیا۔ ڈاکوؤں نے 65 ہزار روپے نقد، 2 موبائل فون، اے ٹی ایم کارڈ، اور گاڑیوں کے کاغذات چھین کر فرار ہو گئے تھے۔دانش نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی اور تھانے جا کر رپورٹ درج کرانے کی کوشش کی، تاہم پولیس نے درخواست پر کارروائی کرنے کے بجائے اسے 2 دن بعد دوبارہ آنے کو کہا اور پھر ایف آئی آر درج کرنے میں مزید تاخیر کی۔بعد ازاں 4 مارچ 2025 کو پولیس اہلکاروں نے دانش کو گرفتار کر کے اس سے بدسلوکی کی، اس کی ویڈیو بنائی اور اسے دھمکیاں دیں۔ پولیس نے اسے ایس ایچ او کے سامنے مجرم کی طرح پیش کیا، جہاں ایس ایچ او نے اسے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔ متاثرہ شہری نے اعلیٰ حکام سے انصاف کی درخواست کی اور ان اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی اپیل کی۔