ترک ڈرامہ "کرولوس عثمان" کے مشہور اداکار محمد ایمرے ایچ پاکستان پہنچ گئے

ترک ڈرامہ

ترک ڈرامہ "کرولوس عثمان" میں عثمان کا کردار ادا کرنے والے معروف ترک اداکار محمد ایمرے ایچ 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

 ایمرے ایچ اپنے دورے کے دوران ترک اداکار مصور عباسی ایڈووکیٹ کے ہمراہ مری پہنچے، جہاں انہوں نے اس علاقے کے خوبصورت مقامات کی سیر کی اور پاکستانی عوام کی محبت اور مہمان نوازی کو سراہا۔ایمرے ایچ نے اس موقع پر کہا کہ "میں ہمیشہ سے پاکستان آنا چاہتا تھا اور آج میرا یہ خواب پورا ہو گیا ہے۔" اپنے دورے کے دوران، ایمرے ایچ نے اپنے پاکستانی مداحوں سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔ مداحوں نے ان کے ساتھ خوشی کا اظہار کیا اور اپنی محبت کا پیغام دیا۔ترک اداکار نے پاکستانی عوام کی محبت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ "مجھے خوشی ہے کہ پاکستانی عوام 'کرولوس عثمان' کو بے حد پسند کرتے ہیں، جو میرے لیے باعثِ فخر ہے۔" انہوں نے اس موقع پر مصور عباسی ایڈووکیٹ کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا، جنہوں نے انہیں اس دورے کی میزبانی فراہم کی۔