ٹرمپ کی نئی سفری پابندیاں کا اطلاق اگلے ہفتے ہو گا‘دیگر ممالک بھی اس فہرست میں شامل ہو سکتے ہیں
واشنگٹن (آئی این پی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے نئی سفری پابندی ممالک کی سیکیورٹی اور جانچ کے خطرات کے بارے میں حکومتی جائزے کی بنیاد پر اگلے ہفتے افغانستان اور پاکستان کے لوگوں کو امریکا میں داخلے سے روک سکتی ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق اس حوالے سے تین ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ دیگر ممالک بھی اس فہرست میں شامل ہوسکتے ہیں لیکن وہ یہ نہیں جانتے کہ کون سے ممالک ہیں۔