گرین کارڈ ہولڈرز کیلئے سیکیورٹی قوانین مزید سخت کردئیے گئے
افغانستان، ایران، یمن اور صومالیہ سمیت 12 دیگر ممالک شامل ہیں
واشنگٹن (آئی این پی )نئے سال کی آمد کے ساتھ امریکا میں نئے امیگریشن قوانین کا اطلاق بھی ہوگیا۔فیسوں میں اضافے کے ساتھ 19 ممالک سے تعلق رکھنے والے گرین کارڈ ہولڈرز کیلئے سیکیورٹی قوانین مزید سخت کردئیے گئے ہیں جس کے تحت افغانستان، ایران، یمن اور صومالیہ سمیت 12 ممالک کے شہریوں کے امریکا میں داخلے پر مکمل پابندی ہوگی۔ سات ممالک پر جزوی سفری پابندیاں نافذ کی گئی ہیں، امریکی شہریت اور امیگریشن کے ذمہ دار ادارے کا کہنا ہے قومی سلامتی اورعوام کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔