چیف منسٹر انٹرن شپ پروگرام کیلئے رقم 60 ہزار کرنے کا فیصلہ

نوجوانوں کو آگے لاکر ہی ترقی کی میدان میں آگے بڑھا جا سکتا ہے: وزیر کھیل پنجاب
لاہور(سپیشل رپورٹر)صوبائی وزیر کھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر نے چیف منسٹر انٹرن شپ پروگرام کی رقم 60 ہزار کرنے کا اعلان کردیا۔چیف منسٹر انٹرن شپ پروگرام کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں انٹرن شپ حاصل کرنیوالے نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔وزیر کھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر نے چیف منسٹر انٹرن شپ پروگرام کے تحت رقم 60 روپے کرنے کا اعلان کردیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے وژن کو آگے بڑھا رہے ہیں، وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف خواہاں ہیں کہ نوجوان نسل کو ہر میدان میں بھرپور مواقع فراہم کئے جائیں۔فیصل ایوب کھوکھر کا کہنا ہے کہ پنجاب کی 65 فیصد سے زائد آبادی نوجواںوں پر مشتمل ہے، نوجوانوں کو آگے لاکر ہی ترقی کی میدان میں آگے بڑھا جا سکتا ہے،