چیف منسٹر پروگرام: 3690 معصوم بچوں کی ہارٹ سرجریز

لاہور(خصوصی رپورٹ)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں اہم اجلاس منعقد ہوا-اجلاس کے دوران چیف منسٹرز چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔صوبائی وزیر نے کہاکہ چیف منسٹرز چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام حکومت پنجاب کا فلیگ شپ پروگرام ہے۔چیف منسٹرز چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کے تحت ابھی تک 3690 سے زائد معصوم بچوں کی ہارٹ سرجریز کر چکے ہیں۔ بچوں کی ہارٹ سرجریز پنجاب کے ام پینلڈ 6 سرکاری جبکہ 11 نجی ہسپتالوں میں کی جا رہی ہیں۔۔