24کروڑ پاکستانیوں کی اولین ترجیح پی آئی اے سے سفر کرنا ہے، یورپ اور برطانیہ کے بعد اگلے مرحلے میں امریکہ اور مشرق بعید کیلئے فلائٹس کھولنا ہے
لاہور (سپیشل رپورٹر )وفاقی وزیر نجکاری،سرمایہ کاری بورڈ و مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا امید ہے اگلے تین ماہ میں پی آئی اے کی نجکاری کے تمام مراحل طے کر لیں گے۔پی آئی اے کی پرائیویٹائزیشن کے حوالے سے وفاقی وزیر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری میں دلچسپی رکھنے والی پارٹیوں کے تحفظات دور کر دیے گئے ہیں، جبکہ حکومت نے خواہشمند پارٹیوں کے مطابق تبدیلیاں لانے کا فیصلہ کر لیا ہے‘ پی آئی اے کی نجکاری میں انویسٹرز کی طرف سے بہت بہتر اظہار دلچسپی آنے کی توقع ہے، یورپ کے لیے پی آئی اے کی فلائٹس کے آغاز سے نجکاری کا ماحول مزید سازگار ہوگا۔ 24کروڑ پاکستانیوں کی اولین ترجیح پی آئی اے سے سفر کرنا ہے، یورپ اور برطانیہ کے بعد اگلے مرحلے میں امریکہ اور مشرق بعید کیلئے فلائٹس کھولنا ہے