لاہور(دانش منیر)لاہور سمیت پنجاب بھر میں بڑھتی گراں فروشی کی روک تھام کے پیش نظر وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے عوام کو ریلیف کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے صوبائی وزرا کی ڈیوٹیاں لگا دیں۔صوبائی وزرا ء رمضان کے حوالے سے مختلف اضلاع میں مانیٹرنگ اور انتظامات کا جائزہ لیں گے اور اضلا کے دورے کر کے رپورٹ جمع کروانے کے پابند ہوں گے۔چیف سیکرٹری پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزیر خزانہ مجتبی شجاع الرحمن کو لاہور میں رمضان انتظامات کی مانیٹرنگ ،وزیر ہائوسنگ بلال ہاسین کو گجرانوالہ اور گجرات میں رمضان انتظامات کا مانیٹرینگ کا ٹاسک سونپ دیا گیا۔وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان کو راولپنڈی،وزیر بلدیات ذیشان رفیق کو سرگودھا، وزیر مواصلات شعیب احمد کو ملتان ،وزیر معدنیات سردار شیر علی گورچانی کو بہاولپور، وزیر ابپاشی کاظم پیرزادہ کو ڈی جی خان ،وزیر صحت خواجہ عمران نزیر کو فیصل آباد اور وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کو ساہیوال میں رمضان انتظامات کی مانیٹرنگ کا ٹاسک دے دیا گیا ہے