اسلام آباد(آن لائن)وزیرِ دفاع اور ہوا بازی خواجہ محمد آصف کو ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر جمال بکر نے ’’ایتھوپیا-پاکستان فرٹرنیٹی ایوارڈ‘‘ سے نوازا۔ خواجہ محمد آصف کو دو طرفہ تعلقات کے فروغ میں نمایاں خدمات پر اس ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس موقع پر ایتھوپیا کے سفیر نے دو طرفہ تعلقات کے فروغ میں وزیرِ دفاع اور ہوا بازی خواجہ محمد آصف کے کردار کو سراہا۔ایتھوپین سفیر نے کہا وزیرِ دفاع اور ہوا بازی خواجہ محمد آصف کی ایتھوپیا اور پاکستان کے دو طرفہ تعلقات کے فروغ کے لیے نمایاں خدمات ہیں۔